March 12, 2016 Jobs, Latest News, News No Comments

Punjab Police Department Job (Recruitment Test for Police Constables / Lady Constables) (Wireless Operators Dolphin Squad) Job description is available here. Dogar Brothers utterly provide Best Stuff for your best preparation. Just catch-up a Book of Dogar Brother’s to get selected through your exams.

ضلع لاہور میں کانسٹیبل وائرلیس آپریٹر برائے ڈولفن سکواڈ (پرسکیل نمبر 5 بمعہ مروجہ الاؤنسز) کی بھرتی کے لئے لاہور ضلع کے سکونتی امیدواران سے مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ فارم مورخہ 10/ مارچ 2016ء   تا 25 / مارچ 2016ء  تک www.nts.org.pk  ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وہ امیدواران جو فیملی کلیم کی بنیاد پر اضافی نمبر لینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات جیسا کہ پنشن بک، ریٹائرمنٹ آرڈر کی کاپی حاضر سروس ملازم محکمانہ سرٹیفکیٹ وغیرہ انٹرویو کے وقت جمع کروائیں گے تاکہ اضافی نمبرز کے بارے میں فائنل میرٹ لسٹ سے قبل قانون کے مطابق فیصلہ کیا جاسکے۔

:امیدواران کے لیے درج ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے

قد برائے مرد: کم از کم 5 فٹ 7 انچ
قد برائے خواتین: کم از کم 5 فٹ 2 انچ
چھاتی برائے مرد: کم از کم33×341/2 انچ
تعلیم: F.Sc (انٹرمیڈیٹ سائنس کے ساتھ) یا
ICS (انٹرمیڈنٹ کمپیوٹر سائنس کے ساتھ) یا
DAE (ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ) الیکٹرونکس، الیکٹریکل، مکینکل (پرویژنل رزلٹ کارڈ قابل قبول نہ ہوگا)
عمر: 18 سے 25 سال (مورخہ 25 مارچ 2016 ء کو عمر 25 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے)
سکونت: امیدوار کا لاہور ضلع کا سکونتی ہونا ضروری ہے ( ڈومیسائل اور شناختی کارڈ پر ایڈریس ایک ہونا ضروری ہے)

سابقہ فوجی

        قد، چھاتی، تعلیم، سکونت: جو مندرجہ بالاسول امیدوار کے لئے مخصوص ہیں۔

        عمر: امیدوار کی موجودہ عمر سے اگر فوج کی مدت ملازمت منہا کی جائے تو اس کی بقایا عمر 25 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے علاوہ ازیں موجودہ عمر 40 سال سے زیادہ نہ ہو اور اسے ریٹائر ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ نہ ہوا ہو۔

        سابقہ فوجی امیدوار کو تمام مراحل میں حصہ لینا ہوگا۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہ ہوگی۔

نوٹ

پہلے سے سرکاری/ نیم سرکاری ملازم اپنا فارم/ درخواستیں مکمل پائی جائیں گی امیدوار کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کیے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائے گی۔

پانچ فیصد 5% کوٹہ اقلیتوں کے لیے مختص ہوگا۔

دس فیصد 10% کوٹہ برائے سابقہ فوجی امیدواران کے لئے مختص ہوگا۔

پندرہ فیصد 15% کوٹہ برائے خواتین کے لئے مختص ہو گا۔

مندرجہ بالا شرائط حکومت کی پالیسیوں کے عین مطابق ہیں کسی کمی بیشی کے متعلق محکمہ کسی امیدوار کو جواب دہ نہ ہوگا شرائط کو کسی بھی عدالت یا فورم پر چیلنج نہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ کو اختیار ہوگا کہ وہ اس اشتہار کو جزری طور پر تبدیل یا منسوخ کرے۔

تحریری امتحان بذریعہ این ٹی ایس ہو گا اور اخراجات امیدوار خود برداشت کرے گا جس کی رقم مبلغ 400 ہوگی۔ بذریعہ چالان فارم جوکہ این ٹی ایس کی ویب سائٹ nts.org.pk پر بھرتی فارم کے ہمراہ ڈاؤن لوڈ کر کے جمع کروائی جائے گی اور اس کی رسید ہمراہ بھرتی فارم این ٹی ایس ہیڈکوارٹر کے پتہ: آپریشنز نیشنل ٹیسٹنگ سروس 96، سٹریٹ نمبر4 سیکٹر H-8/2، اسلام آباد پر ارسال کی جائے گی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹیلی مواصلات پنجاب قربان لائن، لاہور (سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ)

 

Dogar Brothers utterly provide Best Stuff for your best preparation. Just catch-up a Book of Dogar Brother’s to get selected through your exams. Our mission is “Contributing to the success of widest possible audience through availability of learning resources at affordable price”.

Keep connected with dogar.com.pkFacebookTwitterPinterest and Google Plus to get latest updates.