January 4, 2016 Jobs No Comments

:آزاد کشمیر پولیس میں کنسٹیبلان کی بھرتی کی تفصیل

خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بلحاظ اضلاعی کوٹہ بھرتی کو شفاف اور منصفانہ طریقہ سے ممکن بنانے کے لیے آزاد کشمیر پولیس نے NTS کو خالی آسامیوں ( مستقل /عارضی) کو پر کرنے کا عمل بشمول تحریری /جسمانی ٹیسٹ مکمل کرنے کی ذکہ داری سونپی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے سکونتی /پشتنی باشندہ ریاست درجہ اول، مہاجرین 1947 مقیم پاکستان ومہاجرین 1989 مقیم آزاد کشمیر سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

اشتہار کی اشاعت کے پندرہ دن کے  اندر اندر درخواستیں پہنچ جانی چاہیئں

اہلیت:                      مردامیدواران  خواتین امیدواران

1 تعلیمی معیار کم از کم میٹرک 1 تعلیمی معیار کم ازکم میٹرک
2 قد کم ازکم 5فٹ 7 انچ 2 قد کم از کم 5 فٹ3انچ
3 چھاتی کم ازکم 33انچ اور پھیلاؤ کے ساتھ34.1/2انچ 3 عمر عمر 18تا28سال
4 عمر عمر 18تا28سال(سابق فوجی ہونے کی صورت میں موجود عمر 40 سال سے زائد نہ ہو اور فوجی ملازمت منہا کرنے کے بعد بقیہ عمر 28 سال سے کم ہونی چاہیے نیز ملازمت سے ریٹائرہونے دو سال سے زائد کا عرصہ نہ ہو۔) 4 قومیت پشتنی باشندہ ریاست درجہ اول و مہاجرین مقیم پاکستان آزاد کشمیر
5 قومیت پشتنی باشندہ ریاست درجہ اول و مہاجرین مقیم پاکستان آزاد کشمیر 5 فزیکل ایک میل دوڑ 10منٹ میں طے کرنا ہو گی
فزیکل ایک میل دوڑ سات منٹ میں، سٹ اپ 20 پش اپ 15، پل اپ3

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درخواستیں دینے کا طریقہ کار:

  • درخواست فارم اور On line ڈیپازٹ سلپسNTS کی ویب سائٹ  www.nts.org.pkپر دستیاب ہیں۔
  • مجوزہ ڈیپازٹ سلپ کے ذریعے ٹیسٹ فیس مبلغ۔650/ روپے HBL, ABL, UBLتا MCB کی کسی بھی آن لائن برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔ آن لائن ڈیپازٹ سلپ/ رسید (اصل کے بغیرکوئئی درخواست قابل قبول نہ ہو گی۔)
  • امیدواران ہر طرح سے مکمل مجوزہ درخواست فارم کیساتھ تعلیمی اسناد، ڈو میسائل، پشتنی سر ٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول، میڈیکل سرٹیفکیٹ، کر یکٹر سرٹیفکیٹ ودو عدد پا سپورٹ سائز فوٹو(Blue Background) اشتہار کی اشاعت کے پندرہ دن کے اندر بذریعہ کوریئر، رجسٹر ڈاک NTS ہیڈ کوارٹر 1-E گلی نمبر 46 سیکٹر I-8-2 اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں ۔ نامکمل درخواستیں، اختتامی تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں اور دستی جمع کروائی گئی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔

عمومی ہدایات:

  • جسمانی ٹیسٹ میں قد/ پیمائش اور دوڑنے کی رفتار اور برداشت شامل ہے امیدواران دور کے ٹیسٹ کے لیے اپنے ذاتی جوگر ز اور پینے کےپانی کی بوتل ہمراہ لائیں۔
  • امیدواران درج ذیل تین مراحل طے کریں گے۔

                (۱)           فزیکل ٹیسٹ

                (۲)           تحریری ٹیسٹ

(۳)          انٹرویو

اگر امیدوار کسی ایک مرحلے میں فیل ہو جاتا ہے تو اگلے مرحلے کے لیے نا اہل ہو گا۔ پہلا اور دوسرا مرحلہ بذریعہ NTS ہو گا۔ جبکہ تیسرا مرحلہ انٹرویو (بذریعہ محکمانہ بورڈ) ہو گا۔

  • انٹرویو کے منتخب ہونے والے امیدواروںکا میڈیکل بورڈ سے مکمل طبی معائینہ (بشمول جسمانی ونفسیاتی) کروایا جائے گا۔ جس کی ناکامی کیصورت میں امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے گا۔ حتمی انتخاب کے بعد گزشتہ کامیاب طبی معائینہ کے باوجود ایک مرتبہ پھر سرکاری مجاز سول سرجن سے طبی معائینہ کروایا جائے گا۔
  • منتخب شدہ امیدواران کے کردار اور ماضی سے متعلق تحقیقات کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی غیر اطمینان بخش اطلاع یا مجرمانہ ریکارڈ کی صورت میں انتخاب منسوخ کر دیا جائے گا۔
  • درخواست فارم میں دیئے گئے کوائف کے مطابق اصل دستاویز ات کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر کسی بھی مرحلہ پر کسی قسم کی غلط/جھوٹ پر مبنی اطلاع پائی گئی تو امیدوار (چاہے تعیناتی ہو چکی ہو) کو غلط/ جھوٹی معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر Dismiss کر دیا جائے گا اور مزید یہ کہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔
  • بھرتی کی کارروائی متعلقہ ریجنل ہیڈکوارٹرز ضلع مظفر آباد میر پور اور راولا کوٹ میں ہو گی جس میں امیدواران ضلع ہٹیاں بالا اور متعلقہ مہاجرین ضلع مظفر آباد، اضلاع کوٹلی، بھمبر اور متعلقہ مہاجرین ضلع میر پور جبکہ اضلاع حویلی، باغ اور متعلقہ مہاجرین ضلع راولا کوٹ حاضر ہونگے۔ (اضلاع مظفر آباد، نیلم، راولا کوٹ، سدھنوتی اور میر پور کی آسامیوں پر بھرتی کی کارروائی بعد ازعدالتی فیصلہ(ہائی کوٹ) عمل میں لائی جائے گی)۔
  • مطابق کوٹہ ضلع ہٹیاں بالا 22، باغ 34، حویلی 13، کوٹلی 63، بھمبر38، مہاجرین پاکستان 1947، 91، مہاجرین 1989، 29 آسامیوں پر بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔
  • دستیاب آسامیوں میں 5% کوٹہ سروس / ریٹائر ڈ پولیس ملازمین، کے بچوں کے لیے 5% سابق فوجی ،5% اقلیتوں اور 10% خواتین کے لیے مختص ہے۔
  • بھرتی کے عمل کےلیے NTS کے اکاؤنٹ میں بذریعہ بنک جمع کروائی گئی فیس نا قابل واپسی/ناقابل انتقال ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کسی قسم کی فیس وصول نہیں کر رہی۔
  • جملہ امیدواران اپنے اپنے رابطہ نمبر (موبائل) آن رکھیں گے بھرتی کی کارروائی سے متعلقہ اطلاعات ان کے رابطہ نمبرات پر دی جائیں گی۔
  • بھرتی کے لیے آنے والے امیدواران TA/DA کے حق دارنہ ہوں گے۔

نیشنل ٹیسٹنگ سروس پاکستان،NTS ہیڈ کورارٹر 1-E گلی نمبر 46 سیکٹرI-8-2 اسلام آبد۔ برائے معلومات UAN نمبر+92-51-844-444

Dogar Brothers utterly provide Best Stuff for your good preparation. Just catch-up a Book of Dogar Brother’s to get selected through your exams. Our mission is “Contributing to the success of widest possible audience through availability of learning resources at affordable price”.

Recommended Books by Dogar Brothers for your best preparation.

 

 

 

 

 

 

 

 

Keep connected with dogar.com.pk FacebookTwitterPinterest and Google Plus to get latest updates.